بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے رشتے داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کروڑوں روپے کے ٹیکس چوری کے الزام میں لاہور میں وزیراعظم کے رشتے داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔تاہم کوئی گر فتاری عمل میں نہ آ سکی۔ وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے ڈپٹی کمشنر عمر ریاض نے ایف بلاک ماڈل ٹاﺅن میں حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز کے ڈائریکٹروں میاں حسیب الیاس،میاں وقاص الیاس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا لیکن کوئی ہاتھ نہ آیا۔ حسیب الیاس وزیر اعظم نواز شریف کے کزن کے بیٹے ہیں جبکہ میاں وقاص الیاس بھی قریبی رشتہ دار ہیں ، ان لینڈ ریونیو کے مطابق حسیب وقاص شوگر ملز 11کروڑ 30لاکھ اور عبداللہ شوگر ملز 15کروڑ 40لاکھ روپے کی نادہند ہ ہے۔ ان کے خلاف 17مارچ 2015 ءکو مقدمات درج کئے گئے۔سینٹرل اسپیشل جج کسٹمز نے دیگر 3ڈائریکٹروںمصطفے رضا،حافظ عرفان بٹ اوربریگیڈیئر ریٹائرڈ اکرم کو بھی 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ا±دھر ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا ان شوگرملوں کے کاروبارسے کوئی تعلق نہیں ،جو بھی قانون توڑے گا اس کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اداروں کے کاموں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…