اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی، ہم نے حساب کتاب میں غلطی کی، فواد چوہدری کا اعتراف

datetime 7  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے تفصیلی اختلافی نوٹ پر تبصرہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ

سیاسی فیصلہ سازی سیاسی جماعت کا استحقاق ہوتاہے، ایک جج کس طرح ڈکٹیشن دے سکتا ہے، جج کی آبزرویشن کتنی حیران کن ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں، جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی اختلافی نوٹ میں 90 دن کے اندر انتخابات کا اصول تسلیم کیا ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اعتراف کیا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا پی ٹی آئی کی غلطی تھی، ہم نے حساب کتاب میں غلطی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال کی توقع ہی نہیں تھی کہ حکومت آئین کو نہیں مانے گی اور انتخابات نہیں کروائے گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت میں موجود جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھیں اور انتخابات کی طرف جائیں۔  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بینچ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے تفصیلی اختلافی نوٹ پر تبصرہ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…