وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں، شیخ رشید احمد

26  مارچ‬‮  2023

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے اوردوسری طرف کارکنوں کوگھروں سے اٹھایاجارہاہے ، وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت

الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،کل تک (ن)لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں جو تاریخ کی بلند ترین سطح تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے،13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…