پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 25روپے تک کی ریکارڈ کمی متوقع،حکومت کو اہم مشورہ دیدیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممکنہ معاہدے کی صورت میں ڈالر کی پیش قدمی رک جائے گی اور پاکستانی معیشت میں مزید بہتری آئے گی،ڈالر نے اوپر جاکر حد کردی ہے تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی کی خوشخبری سے ڈالر کی قدر قابو میں آئے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ممکنہ معاہدے کی صورت میں فوری طور پر ڈالر 5 سے 10 روپے کم ہوجائے گا اور مزید بھی کمی آسکتی ہے لیکن اس کے لیے دوست ممالک کی جانب سے بھی ڈالر آنے سے فرق پڑے گا۔ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان نے چین، دبئی اور سعودی عرب سے سات ،سات ارب ڈالر مانگے ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے سے بھی سات ارب ڈالر آئیں گے،اس طرح اگلے دو برس میں پاکستان کے سسٹم میں 28 ارب ڈالر آسکتے ہیں۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی ڈالرمل سکتے ہیں جس سے ڈالر 190 روپے ڈالر تک گرسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے بہت کم اشیا ء کی درآمد پر پابندی لگائی ہے اورکم ازکم 1 ارب ڈالر کا بل کم ہونا چاہیے ،اس وقت 400 ملین ڈالر کے اخراجات کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.5 ارب ڈالر تک آگیا اور 5 ارب ڈالر تک آسکتا ہے۔ڈالر کو قابو کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بینکوں کی امپورٹ کے لیے ایل سی بیرون ملک تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا جس سے یہ بحران آیا۔ پہلے صفر سے 10 فیصد پر تیل امپورٹ کیا جاسکتا تھا، نئی شرائط کے مطابق اگر آپ کو 1 لاکھ ڈالر کا تیل خریدنا ہے تو اس ہی دن وہ رقم جمع کروانا ہوگی،اس وقت روزانہ بینکوں کو 12 کروڑ ڈالر خرید کر جمع ہوتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا فرض ہے کہ دوست ممالک سے بات کرے اور انہیںکہے کہ 15 ہزار ملین ڈالر پاکستان کی ڈالر ذخائر موجود ہیں،پاکستان کا دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی قسط ملنے سے کئی دیگر پروگرام وابستہ ہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے یہ بہت اہم ہے اور یہ بحال ہوگئی تو روپیہ بہت ہونا شروع ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…