جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطے تیز کر دئیے

datetime 7  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے، جہانگیر ترین جلد ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،جہانگیر ترین

نے ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دیدیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض متعدد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، بینکنگ کورٹ میں 10 اپریل کوپیشی پر عدالت جائیں گے۔دوسری جانب پنجا ب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے مسلسل رابطے شروع کردیئے ہیں، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزراء بھی پیش ہوئے۔جہانگیر ترین کے ساتھ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر بلوچ، راجا ریاض، سلیمان نعیم، غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری، چوہدری افتخارگوندل، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا اور امیر محمد خان شامل تھے۔

اس موقع پر صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ وزرا اور ایم پی اے بھی آئے ہیں۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ اکیلے کیوں جائیں گے ہم نے آپ کے ساتھ جانا ہے۔دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہائوس نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کی حمایت اور رابطے کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…