اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سوتیلے باپ نے اپنی کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح کرلیا ماں نے واویلا کرنے کے بجائے کیا کردار ادا کیا؟جانئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور میں سوتیلے باپ نے اپنی کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح کرلیا جبکہ ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ راجن پورتھانہ سٹی بسم اللّٰہ کالونی میں اشرف نامی شخص نے اپنی سوتیلی 14سالہ بیٹی حناء سے زبر دستی نکاح کر لیا، بیٹی انصاف کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی ، حناء نے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ میں چھوٹی تھی تب میری والدہ کو طلاق ہوئی اور ہم راجن پور آ گئے، میری والدہ نے اشرف سے شادی کر لی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے بیان میں مزید بتایا کہ جب میں بڑی ہوئی تو اشرف نے میرے ساتھ زبر دستی نکاح کر لیا جسے میں ابو کہتی تھی، میرے سوتیلے باپ نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور مجھے کہا کہ نکاح کی بات کسی کو نہیں بتانا۔حناء نے اپنے سوتیلے باپ پر الزام لگایا ہے کہ سوتیلا باپ زیادتی بھی کرتا رہا ہے۔لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کرانے میں اس کی سگی ماں نے بھی سوتیلے باپ کی مدد کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے میڈیکل کرالیا، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائےگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…