پاکستان اب بھارت پر سرجیکل اسٹرائیک کرے، کروز میزائل بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں

22  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”پاکستان کو بھارت پر سرجیکل سٹرائیکس شروع کرنے کی ضرورت ہے، کروز میزائل بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فضائی حملے بھی کئے جا سکتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہمیں نسل کشی کے منصوبے کو روکنے کے لئے ایسا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ کشمیریوں کے مارے جانے کے بعد ایسا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔“

اس طرح معروف دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا نا ہو گا۔ دوسری جانب کشمیر کونسل یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، پابندیوں اور جبر و استبداد کے دیگر بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف برسلز میں یورپی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں کشمیرکونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید، ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی، کشمیری رہنما سردار صدیق، حاجی وسیم اختر، حاجی خالد محمود، مہر علی صفدر، سلیم میمن، چوہدری محمد ناصر، ڈاکٹرظہور منظور، سردار زاہد ظاہر، شکیل گوہر، چوہدری علی مہاراجہ، مہر ملک، کنتھ رائے، اصغر بٹ، راجہ خالد، میرشاہی جہان، زین جوشی، چوہدری محمدرضا، سردار ساجد امتیاز، ڈاکٹر الہیٰ خان، راجہ منیر اور نصراللہ بٹ سمیت کشمیریوں، پاکستانیوں اور انسانی ہمدردی رکھنے والے یورپی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء کئی گھنٹوں تک یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بیٹھے رہے اور کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کے حق پر پابندی کی علامت کے طور پر اپنے منہ پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔ دھرنے کے شرکا نے پلے کارڑز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، پابندیوں، مواصلات کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے۔ کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے اورکشمیریوں کی زندگی اس وقت اجیرن ہے۔انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی اس وقت کی المناک صورتحال تمام امن پسند اقوام کے لیے چشم کشا ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر دنیا کی بڑی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…