ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

انتہائی لمبے بال ، ناخن اور دانت باہر نکلے ہوئے۔۔۔!!! لاہور میں عجیب الخلقت پراسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی سےپورے شہر میں خوف وہراس،عوام گھروں میں محصور

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ محمد نگر میں عجیب الخلقت پراسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی نے اہل علاقہ کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا ،اہل علاقہ رات گئے اور علی الصبح گھرو ں سے باہرنکلنے سے خوف کھانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق محمدنگر کے رہائشی علاقہ میں گزشتہ کئی روز سے عجیب الخلقت پر اسرار مخلوق کی مبینہ موجودگی نے شدید خوف وہراس پھیلا رکھا ہے ۔گزشتہ روز علی الصبح پراسرار مخلوق سے سامنا ہونے پر خوف کے باعث بیمار ہونے والے شکیل حلوائی نے بتایا کہ میں گھر سے نکلا تو مجھے کسی نے آواز دی میں سمجھا شاید کسی نے بی بی پاکدامن مزار کا راستہ پوچھا ہے تاہم جیسے ہی وہ مخلوق میرے قریب آئی جو میرے اوپر جھپٹی لیکن میں وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا ۔انہوںنے بتایا کہ فالج کا مریض ہوں لیکن میں اتنی تیز رفتار سے بھاگاکہ مجھے خود یقین نہیں آیا ۔ شہری نے مخلوق کے حلیے بارے بتایا کہ اس کے انتہائی لمبے بال ، ہاتھوں کے بہت بڑے بڑے ناخن اور دانت باہر نکلے ہوئے تھے ۔ اہل علاقہ کے مطابق اس سے قبل بھی کئی لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور خوف کی وجہ سے کئی روز تک بخار میں مبتلا رہے ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے اس علاقے میں پولیس کے اہلکار تعینات کئے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…