قاتل عمران عالمی چائلڈ پورنو گرافی مافیا کا رکن ،حکومت پس پردہ لوگوں کو بچا رہی ہے، زینب کےوالد نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا، چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے

  پیر‬‮ 29 جنوری‬‮ 2018  |  17:05

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) م عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ، حکومت جان بوجھ کر اس پہلو کو دبا رہی ہے، زینب کے والد محمدامین انصاری کا ٹیلیفونک انٹرویو میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد محمد امین انصاری نے ایک بار پھر حکومت پر تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ زینب کا قاتل عمران عالمی پورن مافیا کا حصہ ہے ، عمران چائلڈ پورنو گرافی کے گروہ سے وابستہ ہے لیکن حکومتاس پہلو کو جان بوجھ کر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران اکیلا

اتنے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث نہیں بلکہ اس کے پیچھے پورن مافیا سرگرم ہے جبکہ حکومت عمران کو تنہا مجرم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث پسِ پردہ لوگوں کو بچارہی ہے۔ زینب کے والد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اور اہل محلہ کی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ قاتل عمران چائلڈ پورنو گرافی کے بین الاقوامی ریکٹ کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں