پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ اہم سیاستدان بھائی سمیت جاں بحق

  جمعہ‬‮ 27 اکتوبر‬‮ 2017  |  12:16

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، اے این پی کے ضلعی رہنما بھائی سمیت جان بحق ہو گئے۔دھماکے میں 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں اے این پی کے رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے پشین جانے والی گاڑی کو ریموٹ کنڑول بم سے اس وقت اڑا دیا گیا جب اس میں سوار اے این پی کے

ضلعی رہنما عبدالرزاق بھائی عبدالخالق سمیت جاں بحق ہو گئے۔ عبدالرزاق اے این پی کے جلسے میں شرکت کے لیے ہرنائی سے پشین جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں اے این پی کے رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎