قبول اسلام کیخلاف آئینی بل،بات بڑھ گئی،انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کردیاگیا

2  دسمبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی قبول اسلام کاخلاف اسلام اور خلاف آئین بل فوری ؂واپس لے ورنہ آج احتجاج ہورہاہے کل دمادم مست قلندرہوگا۔دین مسلمان ہونے والوں پر کوئی جبرنہیں کرتاہے جو لوگ اسلام قبول کرتے ہیں انھیں اسلام،اقوام متحدہ اورآئین پاکستان سمیت کوئی نہیں روکتا ۔سندھ اسمبلی نے18 سال سے کم عمر افراد کے قبول کرنے پر پابندی کابل منظورکرکے دین اسلام ، حضرت علیؓ وصحابہ کرامؓ اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور آئین پاکستان کی توہین ہے سیدزادے اورپیرزادوں نے باب الاسلام سندھ میں وہ سیاہ قانون منظورکیاہے جس کے نام اورنسب سے انھوں نے عزت پائی ہے پاکستان اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی دارے کاسیکریٹری ہے جس کے چارٹرکے مطابق کوئی بھی شخص اپنی مرضی کاعقیدے رکھ سکتاہے ،آئین پاکستان جسے اسی جماعت کے سربراہ ذوالفقارعلی بھٹونے بنایاتھااسی آئین کی تقریباً 30 شقوں سے سندھ اسمبلی کابل متصادم ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی 18 ویں شق کے خلاف ہے انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ درس گاہوں میں رقص وسرودکی محفلیں سجاکررقص گاہیں بنارہے ہیں شرا ب پر پابندی لگتی ہے تواس کی مخالفت کی جاتی ہے ۔

انھوں نے مزیدکہاکہ سندھ اسمبلی نے قبول اسلام پر پابندی کابل فوری واپس لے ورنہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی دیواریں ہماراراستہ نہیں روک سکیں گی ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پریس کلب پر جماعت اسلامی کی ریلی اورجماعۃ الدعوۃ کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سندھ اسمبلی میں اسلام قبول کرنے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف سندھ بھرمیں دینی جماعتوں کی جانب سے جمعہ کویوم احتجاج منایاگیاحیدرآبادمیں جماعت اسلامی کی جانب سے دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک ضلعی امیرحافظ طاہرمجیدکی قیادت میں نکالی گئی پریس کلب پرموجودجماعۃ الدعوۃ کے ساتھ احتجاج کیاگیا۔مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی نے کہاکہ سندھ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیاتھاسندھ اسمبلی نے سب سے پہلے قراردادادپاکستان منظورکی تھی اسی اسمبلی نے انسانی حقوق کوبلڈوزکرکے متنازع بل منظورکیاہے ۔

جماعۃ الدعوۃ کے صوبائی مسؤل فیصل ندیم اور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ سندھ اسمبلی نے متنازع بل منظورکرکے اپنے مینڈیٹ سے تجاوزکیاہے ایساقانون تویورپ اورامریکہ میں بھی نہیں ہے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور صوبائی وزراء سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہورہے غریب عوام روٹی کپڑااورمکان کے لیے ر’ل رہے ہیں لیکن یہ اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام ف اور س کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…