الطاف حسین لندن میں گرفتار

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  14:07

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا، نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انہیں پاکستان میں مختلف شخصیات کی جانب سے شکایات پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نےصبح سویرے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ، انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس سٹیشن پر لے جایا گیا۔ان کی گرفتاری کی کارروائی کے دوران 15پولیس افسروں نے حصہ لیا، پولیس ان کے گھر کی تلاشی میں مصروف ہے



موضوعات:

loading...