راج ناتھ کے بعد بھارتی وزیر خزانہ کی سارک وزراء خزانہ کانفرنس میں پاکستان آمد‘ پاکستانی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

  پیر‬‮ 15 اگست‬‮ 2016  |  9:00

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلی کا شاندار استقبال کر کے اچھی مہمان نوازی کا ثبوت دے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا کہ ارن جیٹلی رواں ماہ 25 اگست کو منعقد ہونے والی سارک وزراء خزانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے بھارتی ہم منصب ارن جیٹلی کے درمیان گرم جوش مصافحہ کا امکان ہے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے آنے والی سارک کانفرنس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں


اور اسحاق ڈار نے ایک اجلاس میں ان انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

موضوعات:

loading...