اسرائیل نے معمولی سی غلطی کی تو کھنڈرات میں تبدیل کردینگے،اہم اسلامی ملک کی وارننگ

20  فروری‬‮  2018

تہران (سی پی پی ) اسرائیل کی معمولی سی غلطی بھی اسے لے ڈوبے گی، اقوام متحدہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کی برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی، امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں،شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے ۔ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری

محسن رضائی نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا جائے گا۔لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کی برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔ انھوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔ محسن رضائی نے شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم کے ہاتھوں اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیارے کی، ہونے والی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے اور مزاحمت کی پیشرفت جاری ہے اوراسرائیلی حکومت کمزوراور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…