منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

گینگ کی دھمکیاں، سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں اضافہ

datetime 20  فروری‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)گینگسٹر لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔سلمان خان کو 2022 میں لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور 2023 کے آخر میں ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا۔تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سکیورٹی خاص طورپر شامل ہے۔

حال ہی میں سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب ممبئی پولیس اداکار کے اہلخانہ کو بھی مزید سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘رسلان’ کی تشہیر کرنے جارہے ہیں جس کیلئے رواں ماہ شیڈول میڈیا پروگراموں کے دوران آیوش کے ساتھ پولیس اہلکار ہوں گے جب کہ آیوش اضافی سکیورٹی کے لیے سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو ذاتی طور پر ہتھیار رکھنے کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…