حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، سب کی توجہ کا مرکزبن گئی

  اتوار‬‮ 12 جنوری‬‮ 2020  |  13:48

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حریم شاہ نے پاکستان پہنچتے ہی ملک کی مقبول اور نامور شخصیت عبد القوی کیساتھ لی گئی ایک تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کیساتھ ایک تصاویر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی جس پر صارفین کھل کر مفتی عبدالقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ جبکہ مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ ان کی حریم شاہ کیساتھ اسلام آباد میں ہوئی جہاں انہوں نے ایک سیلفی کی فرمائش جس کیاجازت دی تاہم اس کے علاوہ میرا حریم


شاہ کیساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک سے مشہور ہونیوالی حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔بتایا گیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھاکہ حال ہی میں دبئی کی اہم اور مشہور شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویرا ور ویڈیوز بھی ڈی پورٹ کرنے کی وجہ ہو سکتیں ہیں ۔

موضوعات: