پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب27ارب کااضافہ،انڈیکس کی اونچی پرواز،متعدد نفسیاتی حدیں بحال

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کاسلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800،34900،35000،35100،35200،35300،35400اور35500 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید1کھرب27ارب20کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.89فیصدزائد جبکہ74.37فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 35631پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس944.20پوائنٹس اضافے سے35581.34 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب27ارب20کروڑ20لاکھ82ہزار549روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب76 کروڑ88لاکھ36ہزار250روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ77لاکھ6ہزار50شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ42لاکھ7ہزار930شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت53.88روپے اضافے سے1308.88 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت51.70روپے اضافے سے1085.72روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت193.84روپے کمی سے6845.01روپے اورمچلزفروٹ کے حصص کی قیمت13.90روپے کمی سے264.10روپے ہوگئی۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 1کروڑ62لاکھ98ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،

جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے12.27روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں 1کروڑ52لاکھ51ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت25پیسے اضافے سے11.74روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس502.30پوائنٹس اضافے سے17014.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1689.96پوائنٹس اضافے سے57556.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس460.69پوائنٹس اضافے سے25989.79پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…