کراچی (آئی این پی) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہونے سے 119روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کو صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک
روپیہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 119روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔
موضوعات:امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ
زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگمجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے
مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے