وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کو تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کو تبدیل کردیا گیا۔اعظم خان کو تبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اعظم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔