منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شبمن سے بریک اَپ، سارہ ٹنڈولکر کو نیا سہارا مل گیا

datetime 6  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی، سارہ ٹنڈولکر، ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اس بار ان کا نام بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف چہرے سدھانت چترویدی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

کئی برسوں سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، تاہم دونوں نے کبھی بھی کھلے عام اس تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

رواں آئی پی ایل سیزن کے ایک میچ کے دوران جب شبمن گل سے کمنٹیٹر اور سابق نیوزی لینڈ کرکٹر ڈینی موریسن نے لائیو کمنٹری کے دوران شادی سے متعلق سوال کیا کہ “کیا تم جلدی شادی کرنے جا رہے ہو؟” تو شبمن گل کا ردعمل نہایت حیران کن تھا، اور انہوں نے مختصر جواب دیا: “نہیں۔”

اسی دوران، مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سارہ اور شبمن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے، جس سے ان کے درمیان دوری کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

حالیہ دنوں فلمی جریدے “فلم فیئر” نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب ممکنہ طور پر بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار سدھانت چترویدی سے رشتہ قائم کر چکی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے قریبی حلقے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سدھانت چترویدی اس سے قبل امیتابھ بچن کی نواسی، نویہ نویلی نندا، کے ساتھ بھی تعلق میں تھے، مگر یہ رشتہ وقت کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔

نہ سارہ اور نہ ہی سدھانت کی جانب سے ان خبروں پر باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…