ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

شاہین آفریدی ٹیم میں سب سے بڑا دل ہونے کے باوجود ایک ٹانگ پر بولنگ نہیں کر سکتے تھے،سابق انگلش کرکٹر حمایت میں سامنے آگئے

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) راولپنڈی ایکسپریس شعب اختر کی جانب سے شاہین پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ انجری کے باعث اسپیل ادھورا چھوڑنے پر سابق انگلش کرکٹر ایلن ولکنز شاہین آفریدی حمایت میں سامنے آگئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں شعیب اختر کے فیصلے کی

حمایت نہیں کرتا، سابق کرکٹر کی ایک قابلِ تعریف سوچ ہے لیکن ایونٹ کو ختم ہوئے زمانہ گزر چکا ہے!اور شاہین ٹیم میں سب سے بڑا دل ہونے کے باوجود ایک ٹانگ پر بولنگ نہیں کر سکتے تھے۔شعیب اختر نے مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹیٹونٹی ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کو انجری کے باوجود انگلینڈ کے خلاف اپنا اسپیل مکمل کرنا چاہیے تھا، یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جڑ سکتا تھا۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے، جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…