اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سعودی ریگستان نے جامنی پھولوں کی ی چادر اوڑھ لی

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سعودی عرب میں محمد المطیری اپنے آبائی علاقے سے 6 گھنٹے کا سفر کرکے قدرت کا یہ نایاب نظارہ دیکھنے پہنچے۔نجی ٹی وی کے مطابق غیر معمولی بارشوں نے سعودی عرب کے ریگستان کو جامنی پھولوں سے سجادیا جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد ان دلکش مناظر کا نظارہ کرنے جنوبی سعودی عرب کا رخ کررہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد المطیری اپنے آبائی علاقے سے 6 گھنٹے کا سفر کرکے قدرت کا یہ نایاب نظارہ دیکھنے پہنچے۔دوسری جانب سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ مکعب کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20ایمپائر سٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جسے مکعب کہا جائے گا۔یہ ریاض کے نئے علاقے نیو مربع کی مرکزی عمارت ہو گی، حکومت نے پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ایسا عمارتی ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی حیثیت مکعب کے جیسی ہے، یہ نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ سے 20گنا زائد کشادہ ہوگی۔اس پروجیکٹ میں ایک میوزیم، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، جدید تھیٹر اور 80سے زائد تفریحی اور ثقافتی مقامات ہوں گے۔دوسری طرف نیو مربع میں ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر اراضی ہو گی، ایک لاکھ 4ہزار رہائشی یونٹ، 9ہزار ہوٹل کے کمرے، 9لاکھ 80ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل دکانیں، 14لاکھ مربع میٹر پر مبنی دفتری جگہ، 6لاکھ 20ہزار مربع میٹر کے تفریحی اور آسائشی مقامات بھی ہوں گے۔اس پورے علاقے کا اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور یہ ایئرپورٹ سے 20منٹ کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔مربع اور مکعب کی تعمیر 2030تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…