پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان (آج)جمعرات  معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں آئی ایم ایف وفد نے کہاکہ میوچل اکنامک اینڈ فسکل پالیسی کا مسودہ تیار کر رہے ہیں

جو فائنل کر لیا جائے گا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں فسکل پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اصلاحات کے لئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا، آج تک معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان زیادہ تر معاملات میں اتفاق ہوگیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہائی کرادی ہے اور مالیاتی ادارہ بھی یقین دہانیوں پر مطمئن ہوگیا ہے، لہذا مسودہ (آج)جمعرات مکمل اتفاق رائے کیساتھ طے پا جائے گا۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پرائمری بجٹ خسارے میں رعایت کے لیے شرط رکھ دی،آئی ایم ایف نے حکومت سے سیلاب سے متعلق اخراجات کا ثبوت مانگ لیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف پرائمری بجٹ خسارے میں تقریبا 475ارب روپے کا استثنیٰ دینے پر آمادہ تو ہوگیا لیکن وفد نے استثنیٰ کو اخراجات کی تصدیق سے مشروط کردیا،پرائمری بجٹ خسارہ 1100 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، سیلاب سے متعلق اخراجات آئی ایم ایف کو خسارے میں اضافے کی وجہ بتائی گئی،آئی ایم ایف شرائط پررواں مالی سال پرائمری بجٹ 152 ارب روپے سرپلس کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق پرائمری بجٹ سرپلس کے بجائے بڑے خسارے میں چلاگیا، گزشتہ سال بھی پرائمری بجٹ خسارہ 360ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس سے قبل وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوس پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالیں گے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…