منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ن لیگ نے تحریک انصاف کےاہم عہدیداروں کو اپنی صف میں شامل کر لیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2022 |

مریدکے( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے دوسابق ناظمین ،سات کونسلر اور سات اہم عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے شامل ہونے والوں کے خوش آمدید کیا ۔شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے متحرک ترین سابق ناظم چوہدری ارشد ورک ،

پی ٹی آئی گڈ گورننس رکن چوہدری انعام اللہ ورک ،سابق کونسلر چوہدری شہباز چٹھہ چوہدری سیف اللہ چٹھہ پی ٹی آئی کے نائب صدر ہارون بسرا ملک رضوان ڈپٹی سیکرٹری نعمان حماد وڑائچ وغیرہ شامل ہیں ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے (ن) لیگ میں شمولت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہ اکہ چوہدری ارشد ورک پی ٹی آئی ایم پی اے خرم چٹھہ کی سیاست کا مریدکے سے توڑ ہیں ہماری پارٹی سے مریدکے سے یہ آئندہ امیدوار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن عمران خان نے دھاندلی سے جیتے ،عمران خان کی سیاست کا محور جھوٹ اور یوٹرن ہے اس نے قوم کو اقتدار کے دوران مایوس کیا ،نوکریوں اور نئے گھر بنانے کے جھوٹے وعدے کئے اس نے ساتھیوں کیساتھ ملکر تاریخی لوٹ مار کی جسکی سزا آج قوم مہنگائی ،بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہی ہے ۔عمران خان نے دوست ممالک چین ،سعودیہ ،یواے ای ،ترکی ،قطر ناراض کئے ،سی پیک بند کیا اب ہم نے چالو کیا ہے ۔عمران خان ڈرپوک آدمی ہے گرفتاری سے ڈرتا ہے مذاکرات کی بات کرتا ہے لیکن کیسے مذاکرات ۔لوٹ مار کا حساب قوم مانگتی ہے اس نے اداروں کو نہ بخشا اسد قیصر کہتا ہے غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں ہم کہتے ہیں اسمبلیاں توڑوں پھر قوم میں دیکھنا تہماری کیا

اوقات ہے یہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان دھمکیوں کی سیاست سے باہر نکلے گا تو کوئی بات ہوگی ،اگر صوبائی اسمبلیاں توڑیں تو وہاں الیکشن کروادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا دل پاکستان کی

عوام کیساتھ دھڑکتا ہے ان کے دور کو قوم کبھی نہیں بھول سکتی بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان میں ہونگے ،قوم آنیوالا الیکشن انکی قیادت میں لڑکر عمران خان اور اسکا ٹولہ جو پاکستان کیلئے ناسور بن چکا ہے سیاست سے باہر نکال پھینکے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…