جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کو خفیہ رکھنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر کیسے استعمال کیا گیا؟ کس نے استعمال کیا؟ اب کوئی سوال بھی نہیں کر سکے گا۔قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا، یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال اب قانونی اور درست تصور ہوگا۔

ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے پی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ترمیم کے مطابق کوئی بھی وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار اب کرائے پر بھی ہیلی کاپٹر لے سکے گا۔وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق قانون میں مزید ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات ایکٹ میں مزید ترامیم کی تیاری کرلی گئی۔ترمیمی مسودے کے مطابق یکم نومبر 2008ء سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا،مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جاسکے گا۔ترمیمی مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرائے پر ذاتی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اجازت لینا ہوگی۔مسودے کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار بھی استعمال کرسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیمی ایکٹ کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…