بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ، گیس کی پیداوار میں اضافہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2021-22 میں گیس کی پیداوار 2 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 38 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی تھی۔پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ

پیداوار66438 بیرل ریکارڈ کی گئی۔مذکورہ پیداوار23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے، 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68497 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 30 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3273 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 4.8 فیصد زیادہ ہے، 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3124 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمارکے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32966 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.5 فیصد کم ہے۔اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر10.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر10.5 فیصد کی کمی اور گیس کی پیداوار میں 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر1.1فیصد اور گیس کی پیداوار میں بھی 1.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر2.7 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 1.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…