کراچی (آن لائن)روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 85 پیسے تک گرگیا جو اب تک کی کم ترین سطح کے قریب تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق
بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 70پیسے بڑھ کر 239.30روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 5پیسے اضافے سے 245.45 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت1.60روپے کی کمی سے 245.00روپے سے کم ہو کر243.40روپے رہگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.20روپے گھٹ کر280روپیسے کم ہوکر278.80پر پہنچ گیا۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 65.15 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت66.81روپے پر مستحکم رہی۔۔اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت اپنی عدم فعالیت اور بے عملی کی وجہ سے مفلوج ثابت ہوچکی ہے،ڈالر کی قدر میں اضافہ تمام معیشتوں کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے جب کہ پاکستانی روپیہ خطے میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی ہے