پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے پہلے حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا، جس میں اتحادیوں کوحکومت چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کیخلاف احتجاج کی فائنل کال سے قبل حکومتی اتحادیوں

سے بھی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے اتحادیوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کرنیکی کوشش کی جائیگی۔ ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان جماعتوں سے رابطے توپہلے ہی تھے تاہم سیلاب کی وجہ سے ملاقاتیں شروع نہ ہوسکیں لیکن اب آئندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم حکومت سے بہت تنگ ہے اور ان سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل پہلے ہی رابطے میں ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکومت کے دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی، جس میں ان جماعتوں کے رہنماوں کو قائل کیا جائے گا کہ حکومت کو چھوڑ دیں۔ذرائع کے مطابق ان جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ ایک ماہ قبل شروع ہونا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ایسا نہ ہوسکا تاہم اب آئندہ ہفتے سے ملاقاتوں کا آغاز ہوگا۔اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لیے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پرویزخٹک کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، ٹیم کے ارکان میں اسدعمر، فواد چوہدری اوراسد قیصر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…