اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا، برطانوی ماڈل نے فون کال لیک کر دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) ایک برطانوی ماڈل نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے

سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس ??احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق برطانوی ماڈل کا دعویٰ ہے کہ آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا ہے۔ اب طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔تاہم ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔طلولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروا دیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچاناچاہتی ہیں۔ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…