کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بیٹنگ آرڈر کے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں پاکستانی ٹیم نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا تاہم بعد میں اچھی پارٹنر شپ نہیں لگیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بیٹنگ آرڈر کے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔