ممبئی (این این آئی) بھارتی ٹی ویژن اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار راجو شری واستو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق 58سالہ کامیڈین اداکار راجوشری واستو جِم میں ورزش کرتے دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گِر گئے تھے طبیعت بگڑنے پرراجوشری واستو کو دہلی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھاجہاں اسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی تھی۔تاہم طویل علالت کے بعد لیجنڈری کامیڈین انتقال کر گئے، ان کی موت پر سونو سود اور اجے دیوگن سمیت بھارتی انڈسٹری کے کئی نامور اداکار افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب اِسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک تھے۔