اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، 2 رہنمائوں نے تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی ۔ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں ن لیگ کی مزید 2 وکٹیں گرادیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے رحیم یار خان سے سابق صوبائی وزیر چودھری اعجاز شفیع نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا ۔