اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے اپنے دوست کی جانب سے بھیجی گئی پاک بھارت میچ سے متعلق میم آن ائیر دکھا دی۔سکندر بخت نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں ہنستے ہوئے بتایا کہ لاہور سے میرے ایک دوست نے میم بھیجی ہے جس میں کہا گیا کہ ‘آصف اور نواز نے پاکستان کو بچا لیا۔یہ سن کر میزبان شہزاد اقبال تھوڑا سا رُکے اور پھر جب انہیں سمجھ آیا کہ اس میم میں آصف علی کو آصف زرداری اور محمد نواز کو نواز شریف سے مماثلت دی جا رہی ہے تو وہ بھی ہنس پڑے اور جواب میں کہا کہ سیاست سے فی الحال اس شو کو دور رکھیں۔