اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا ، ہم نے لوگوں کے سامنے بند باندھا ہوا ہے ،
آپ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کریں تو پھر اسلام آباد سے نکل کر دکھائیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا ، عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے اور انہیں حکمران ٹولے سے نفرت ہے
۔ دوسری جانبپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جج صاحبان کا ہر موضوع پر تبصرہ دینا نامناسب ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو ڈان اور میمو گیٹ کے
تناظر میں سیکیورٹی رسک کہا، اْن کی جائیدادیں، بچے تمام تر مفادات ملک سے باہر ہیں لہٰذا اس بیان کو
فوج یا فوج کی قیادت سے جوڑنا درست نہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر جرنیل اور
پاکستانی شہری محب وطن ہے، عمران خان نے میرٹ پر تقرری کی بات کی تھی ویسے بھی یہ سیاسی معاملہ ہے عدالتی نہیں۔