اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2.17 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 5 اعشاریہ 2 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل تازہ کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ۔برینٹ کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہوئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی ایران سے ایٹمی معاہدے کے امکانات اور چین میں معاشی سست رفتاری کی اطلاعات کی وجہ سے ہوئی ہے۔دریں اثنا گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے، سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں بھی سستی ہوگئیں جبکہ خوردنی تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ادھر شرح سود میں مزید اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر امریکا اور یورپ کے حصص بازاروں میں شدید مندی رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق اوپیک کی طرف سے پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ کم ہو گئے۔ امریکی خام تیل فی بیرل 90ڈالر، 67سینٹ کا ہوگیا جبکہ برطانوی خام تیل کے مستقبل کے سودے 96 ڈالر، 76 سینٹ میں طے ہوئے۔