اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تین سالہ بچی کی مصروف ترین شاہراہ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر ہر ذی شعور شخص کی روح کانپ اٹھتی ہے کہ کیسے پیچھے بیٹھا شخص بے حسی میں موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف ہے اور ننھی بچی کی جان سے کھیل رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ننھی بچی ہیڈل تھامے مصروف شاہراہ پر تیز رفتار ی سے موٹر سائیکل چلا رہی ہے جبکہ اس کے پیچھے بیٹھا بے حس شخص موبائل استعمال کر رہا ہے خدانخواستہ اگر بچی سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا ۔
اس ملک میں ہر شخص وہ کام کر رہا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے pic.twitter.com/jFTw4ao3Da
— Abid Khan (@aryabidkhan) September 4, 2022