لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خراب ہونے پر مقام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حمزہ شہباز کی صاحبزادی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماویہ کی طبیعت کافی خراب ہے اور بچی کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے، اسی وجہ سے حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے، فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی بیماری پر اپنے ٹوئٹ میں صحت یابی کی دعا کی۔