ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ہن لاڈ شاڈ ختم جیلوں کی صفائی شروع ، بہت بڑی گرفتاری ہو سکتی ہے ، نجم سیٹھی

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نے بڑی گرفتاریوں کی پیش گوئی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں اب عمران خان کو بھی جلد ہی پتہ چل جائے گا ،پھر یہ بات چیت کیلئے بھی تیار ہو جائیں گے ،

اس وقت پی ٹی آئی کے پنجاب میں ایم پی ایز میں بڑی بے چینی پھیلی ہوئی ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو گا کیونکہ ہر کوئی ڈر رہا ہے اگر پارٹی (بین ) ہو جاتی ہے تو پھر وہ چار سال کیلئے سب گئے ، اگر وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلےاستعفے دے دیں تو پھر اس صورت میں ان کی ڈس کوالیفائی نہیں ہوں گے بلکہ وہ اگلے الیکشن میں باقاعدہ حصہ لے سکتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اڑ رہے تھے اب انہیں بھی گرائونڈ میں لایا جارہا ہے، اب انہیں بھی سوچنا ہے کہ کیسی سیاست کرنی ہے غالباً یہ کہ عمران خان کے بڑے قریبی ساتھی جیلوں میں جائیں گے اس سے بھی بڑا واضح پیغام جائے گا کہ پرانے زمانے ختم ہو گئے کہ ستون ملا ہوا تھا آپ لاڈلے تھے بہت سے سیریس کیسز بن رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جو میڈیسن عمران خان نے دی تھی اب ان کو میڈیسن دی جائے گی تو پھر یہ بات چیت کیلئے تیا رہوں گے ، پھر کمپرو مائز ہو نگے ،میاں صاحب تو یہ سبق سیکھ لیا تھا لیکن خان صاحب نئے نئے آئے ہیں انہوں نے نہیں سیکھا اب سیکھنے جارہے ہیں ۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرنٹ آرمی چیف بھی چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تعلقات صلح صفائی کیساتھ بہتر ہو جائیں ، لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں ، اکانومی اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائے ، پارلیمنٹ کی بالادستی واپس بحال ہو جائے ، سیاستدان صحیح طریقے سے کام کریں تاکہ فوج پیچھے ہٹ جائے ۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…