اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی ،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے توانائی کی بچت کیلئےصوبہ بھر کی
تاجرتنظیموں کے نمائندہ وفد کیساتھ مشاورت کے بعد صوبہ بھر کی مارکیٹوں ، بازار وں اور کاروباری مراکزکو رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق جا ری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شاپنگ مالز، دکانیں، گودام، بیکریاں، دفاتر، و یئر ہائوسز رات 9 بجے بند ہوں گے ، تمام ریسٹورٹنس،کلبز، کیفے ،سینما تھیٹرزشب ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس، ہسپتال، ٹائر شاپس،دودھ دہی کی دکانوں کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔ ہفتہ کے روز وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جمعہ یا اتوار کو تمام کاروبار بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن کا اطلاق کل بروز پیر سے ہوگا ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے ‘آٹے کی دستیابی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد عامر بٹ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی دستیابی اور سپلائی کو چیک کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو تمام اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں کیساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں ۔