اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کل فرمائش کر رہے ہیں کہ میر ی بہن کو صدر پاکستان بنا دو ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ عمران خان امریکا کو گالیا ں دیتے تھے جبکہ اب ہم تعلقات بنائیں گے۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے تعلقات دیکھے ہیں اور آپ کے نانا، آپ کے والد اور والدہ بے نظیر بھٹو زرداری کے تعلقات بھی دیکھے ہیں ۔پاکستان کی اکانومی آپ کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے برباد کی ، پی پی کے کسی دور میں ملک کی شرح تین فیصد سے زائد نہیں ہو سکی ۔