ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

طاقتوں کیلئے پیغام ہے کہ قوم بدل چکی، آپ بھی بدلیں, اسد عمر

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا کی کال پر بائیس کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو ملک نہیں چلے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں تاہم چلا نہیں سکتے،

طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں۔اسد عمر نے کہا کہ مراسلہ پہلی بار آیا اور نہ ہی رجیم چینج پہلی بار ہوا، ایک طرف امریکا کا مفاد ہے کہ اسرائیل کو متعارف کرایا جائے تو دوسری طرف امریکا چاہتا ہے کہ اس خطے میں بھارت کی اجارہ داری کو قبول کریں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خرم دستگیر کا سب کو شکریہ ادا کرنا چاہیے انہوں نے سب کا ابہام دور کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم تو سزائیں دیکھ رہے تھے اس لیے عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتے تھے اور عمران خان بہت بڑی سازش کرنے والے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے بتایا کہ جو آرمی چیف تبدیل ہونا تھا اس کے بعد آزاد عدالتیں اور احتساب نہیں بچنا تھا، اس کے بعد من مانی کر کے سب کو اندر پھینک دیا جانا تھا۔انہوںنے کہاکہ جب بند کمرے میں 22 کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو یہ ملک نہیں چلے گا، بند کمرے میں کچھ لوگ کبھی امریکا کی کال یا کبھی بغیر کال فیصلہ کرتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے اس ملک میں سیاسی شعور آگیا ہے، یہ قوم کسی بند کمروں کی سازشی فیصلوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں، اس قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے نہیں رکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…