پشاور(این این آئی) شمالی وزیرستان میں آسمانی بجلی گرنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں آسمانی بجلی گرنے سے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔