اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی نیب قانون میں ترامیم کی مزاحمت کی ہدایت

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی مزاحمت کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب قانون میں ترامیم پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کی جانب سے

کالی پٹیاں باندھی گئیں۔اجلاس کے دوران عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی بھر پور مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی کی کوشش بھر پور انداز میں اجاگر کریں۔عمران خان نے فواد چوہدری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی سازش اور اس کے اہداف سے قوم کو آگاہ کرنے اور جماعت کے ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ چوروں کو این آر او دوم دے کر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلوانا ہے، انہوں نے نیب قانون بدل کر قوم کے لوٹے گئے1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مارکی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26 سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے، احتساب کا نظام مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کی۔عمران خان نے کہا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی ان کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کر دی ہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آ کر لوٹ مارکرنا اور ادارے تباہ کر کے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہرسطح پر مزاحمت کریں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…