اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

گستاخانہ بیانات کے خلاف شکاگو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(این این آئی)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمائوں کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میںگستاخانہ بیانات کے خلاف امریکہ کے شہر شکاگو میں مسلمان تنظیموں نے بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارت میں اسلام اور مسلمانوں پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں غیر مسلموں نے بھی شرکت کی اور بھارت میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔احتجاجی مقام ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ اور’’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنے نبی پاکﷺ کی کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔شکاگو میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم’’ جسٹس فار آل‘‘ کے صدر ڈاکٹر خورشید ملک نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنے نبی رحمتﷺ کی توہین کی مذمت کرتے ہیں بلکہ ہم مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔’’سی آئی او جی سی‘‘ نامی ایک مسلمان تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبداللہ مچل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنے مذہب پر قائم رہیں اور اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کے تقدس کی حفاظت کے لیے انتھک کوششیں کریں۔تقریب سے شاہنواز خان اور ارشاد خان نے بھی خطاب کیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…