لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم جو پنجاب میں داخل ہوچکا ہے مزید دو دن لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہی رہے گا۔ جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوئی جبکہ پیر کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔