اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ میں یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔بجٹ دستاویز کے مطابق کاروبار کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے،کاروبار کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک آسان شرائط پر قرضے دیے جانے کی اسکیم کا اجرا کریں گے،قرضہ اسکیم میں 25 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق خواتین کیلئے ہائی ٹیک اور دیگر اسکلز کے ساتھ یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے