اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے ہرملکی یا غیرملکی شہری کو ٹیکس دینا ہوگا۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہاکہ کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سیباہررقم بھیجنے والے فائلرز کو 1 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ سیباہررقم بھیجنے والے نان فائلرز کو2فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز ہے۔ کریڈٹ،ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔