پنجاب کابینہ کا معاملہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے
اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کابینہ کا معاملہ، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق
مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین اختلافات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا ہے ۔ حلف اٹھانے والے وزراء نے ابھی تک وزارتوں کا قلمدان نہیں سنبھالا
کیونکہ مریم نواز کی کوشش ہے ان کے قریبی اراکین کو وزارت کے قلمدان دیے جائیں ۔ صوبائی وزیر سلمان رفیق محکمہ صحت کا قلمدان لینے کے خواہشمند ہے
جب کہ ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نے بھی ہیلتھ منسٹری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی قریبی عظمیٰ بخاری ابھی تک صوبائی کابینہ حصہ نہیں بن سکیں ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بجٹ کون پیش کرے گا یہ بھی سوالیہ نشان ہے؟ ۔