پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ملک میں معاشی استحکام کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام اربوں روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرادیئے

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) ملک میں معاشی استحکام کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام ، گزشتہ مالی سال 2021-22ء کے بچ جانے والے اربوں روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرادیئے ۔تفصیل کے مطابق مسلح افواج نے معیشت کے استحکام کے لئے ایک بار پھر بڑے فیصلے کئے ہیں

جس سے پیٹرول ، بجلی اور دیگر مدات میں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچے گا۔گزشتہ سال بچنے والے اربوں روپے بھی خزانے میں جمع کرادیئے۔ ملک میں درپیش چیلنجز اورشرح مہنگائی کے باوجود پاک فوج نے اپنی حربی صلاحیتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی اور دستیاب وسائل میں ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم قائم رکھا ہے۔ مسلح افواج نے پچھلے دو سالوں کی طر ح اس سال بھی بجٹ کی مد میں کسی اضافی فنڈکی ڈیمانڈ نہیں کی۔ مسلح افواج نے مختلف ایریاز میں اپنی عمومی اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ یوٹیلٹی بلز ودیگر مدات میں اپنے اخراجات کو مزید محدود کردیا گیا ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی خصوصی بچت کیلئے دورس اقدامات کئے گئے ہیں۔جمعہ کا دن پوری فوج میں ڈرائے ڈے ہو گا۔ سوائے ایمرجنسی کے کوئی بھی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ بڑی تربیتی مشقوں اور ٹریننگ کے لئے دور دراز علاقوں میں جانے کے بجائے کنٹونمنٹس کے قریب چھوٹے پیمانے پر ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ضروری نقل و حرکت میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے

کانفرنسوں اور دیگر اہم امور کے لئے آن لائن کام ہو گا۔جس سے قومی خزانے کی بچت ہوگی۔ زرِ مبادلہ کے ذخائر کی بچت کی مد میں عسکری سازو سامان کی خریداری کے لئے کئی معاہدوں کو مقامی کرنسی میں عمل میں لایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاک آرمی نے گزشتہ مالی سال میں کرونا کی مَد میں الاٹ کی گئی رقم میں سے 6ارب روپے بچا کر حکومت کوواپس کئے۔اس کے ساتھ ساتھ عسکری سازو سامان کی خریداری کیلئے پچھلے بجٹ میں بھی الاٹ کی گئی

رقم سے تقریباََ ساڑھے 3ارب روپے بچا کر قومی خزانے میں واپس جمع کروائے۔رواں سال دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16فیصد ہے۔

ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں پاکستان آرمی اور ان کے رفاعی اداروں نے پچھلے 5 سالوں میں 935ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کروائی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…