اسلام آباد (این این آئی)خطیب پارلیمنٹ ہاوس احمد الرحمن نے کورٹ میرج کی شرعی حیثیت کے حوالے سے کہا ہے کہ ولی یا سرپرست کے اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔خطیب پارلیمنٹ ہاوس احمد الرحمن نے فتویٰ کیلئے حدیث شریف کا حوالہ دیا اور کہاکہ ولی یا سرپرست کے اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، عورت اگر خود نکاح کرے گی تو زنا میں مبتلا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ولی کے بغیر جو نکاح کرایا جائے گا وہ باطل ہوگا۔